مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ کے نجی الائیڈ بنک کے منہ زور عملے نے صارفین کو ناکوں چنے چبوا دیے متاثرہ صارفین فریاد لیکر پریس کلب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق انجمن تا جران مندرہ کے صد رعبد الرشید زرگر، ہارون رشید نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مندرہ کے نجی الائیڈ بنک میں اکاونٹ کھلوا رکھا ہے ماہ مقدس میں ہمارے اورسیزعزیز و اقارب نے رقوم بھیجی ہم ماہ صیام میں روزے کی حالت میں بھکاریوں کی طرح تپتی دھوپ میں اپنے پیسوں کے لیے گھنٹوں کھڑے رہ کر جب بنک کے اندر جاتے تو یہی جواب ملتا کہ پیسے نہیں آئے حتیٰ کے عید کی چھٹیوں کے بعد بھی جب کئی گھنٹوں انتظارکے باری آتی تو کبھی سسٹم کی خرابی تو کبھی ابھی پیسے نہیں آئے کا بہانہ بناکر ٹال دیا جاتا رہا مزید استفسار پر عملہ سیخ پا ہو کر ہم صارفین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے اورہمیں ذلیل و خوار کر کے بنک ھذ ا سے نکا لا گیا گویا ہم مذکورہ بنک کے اکاونٹ ہولڈر نہیں بلکہ بھکاری ہیں ہم زونل چیف الائیڈ بنک و دیگر بنک ھذا کے زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مندرہ کے نجی الائیڈ بنک کے بے لگام عملے اور منیجر کو صارفین کے ساتھ ناروا سلوک پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر ہم اپنے اور دیگر جاننے والوں کے اکاونٹ الائیڈ بنک مندرہ سے ختم کر کے دیگر بنکوں میں کھلوانے پر مجبور ہونگے۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.