(پنڈی پوسٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق اہلِ محلہ کو اس وقت تشویش ہوئی جب نذر ماچھی کے گھر سے بدبو آنے لگی۔ جس پر علاقہ مکینوں نے جمع ہو کر گھر کا دروازہ کھولا اور کمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ نذر ماچھی کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ واقعہ دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو 15 کو اطلاع دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کا شکار تھے، اور اسی حالت میں انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔اہل علاقہ اور کھیلوں کے حلقوں میں اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔