16

مسکرائیں

٭امیدوار نے انٹرویو لینے والے افسر سے کہا۔ جناب نوکری کی تلاش میں میرے جوتے گھس چکے ہیں۔افسر نے سوچ کر کہا۔ تم سے انٹرویو کے د ر میا ن یہ بات کوئی پانچ بار دہرا چکے ہو۔ پہلے فیصلہ کر لو کہ تمہیں نوکری چاہیئے یا جوتے۔ (عاطف شبیر)
٭استاد (شاگرد سے):تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟ شاگرد: جناب! میرے ابو نے بھیجا ہے۔ استاد (غصے سے): لیکن کیوں؟ شاگرد: میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کے لیے یہ گدھا بھیجا ہے۔ (محمد عامر)
٭ایک مکان پر مالک مکان نے مکان خالی ہے کا بورڈ لگا رکھا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ یہ مکان صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا، جن کے بال بچے نہ ہوں۔ ایک دن ایک بچہ مالک مکان کے پاس آیا اور بولا۔ مہربانی کر کے یہ مکان مجھے دے دیجئے۔میرا کوئی بال بچہ نہیں۔ صرف ماں باپ ہیں۔ (خرم قریشی)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں