لطیفے

٭اسکوٹر سوار(بھاگتے ہوئے لڑکے سے)ارے بیٹا کہاں جانا ہے‘ میں تمہیں چھوڑ آؤں۔ لڑکا:نہیں مجھے جلدی ہے۔ میں خود ہی چلا جاؤں گا۔
٭پیٹو (حکیم صاحب سے) میرا پیٹ بھاری ہو گیا ہے۔حکیم صاحب:یہ دوائی اور یہ دو گولیاں کھا لو۔ پیٹو:اگر اتنی گنجائش ہوتی تو دو لقمے اور نہ کھا لیتا۔
٭دو پاگل بیٹھے تھے۔ ایک نے دوسرے سے کہا اگر ایک ہاتھی درخت پر چڑھا ہوا ہے اور نیچے اترنا چاہتا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ پہلا پاگل کچھ دیر سوچنے کے بعد کہنے لگا‘اسے چاہیے کہ کسی پتے پر بیٹھ کر خزاں کا انتظار کرے۔
٭ایک دفعہ کمرہ امتحان میں ایک لڑکا سامنے والے کے پرچے کو غور سے پڑھ رہا تھا۔ استاد:کیا کر رہے ہو؟شاگرد: (گھبرا کر) دیکھ رہا ہوں اس نے میرے پرچے کی نقل تو نہیں کی۔(راجہ عاصم‘کلرسیداں)

اپنا تبصرہ بھیجیں