غزن آباد تا گکھڑآدمال روڈ،اہم پیش رفت

کلرسیداں(نمائندپنڈی پوسٹ )یونین کونسل غزن آباد کے علاقے چھپری اکو تا گکھڑآدمال روڈ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سڑک کے سروے اور روڈ مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔سروے اور روڈ مارکنگ کا عمل سیاسی و سماجی شخصیات خان عثمان، آصف، نزیر بٹ، مسعود کیانی، امین کیانی اور دیگر عمائدینِ علاقہ کی زیرِ نگرانی مکمل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ بہت جلد اس منصوبے پر عملی کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور مختلف آبادیوں کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہوگا۔
اہلِ علاقہ نے اس اہم پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی ہے۔