(پنڈی پوسٹ نیوز)دورے کے اختتام پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ایئرپورٹ پہنچایا اور انہیں رخصت کیا، جسے سفارتی حلقوں میں مثالی مہمان نوازی اور دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کا ایک شاندار اظہار قرار دیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ژاپاروف کا وزیراعظم کو خود ایئرپورٹ پر الوداع کرنا دوطرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کے فروغ کا مظہر ہے۔
روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کرغزستان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں جن میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ تجارت کو سولہ ملین ڈالر سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو اگلے دو سالوں میں دو سو ملین ڈالر تک پہنچانے کے اہم معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے گئے ہیں۔