سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(نیٹ نیوز)نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے منتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سمیت سابق وزراء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں