رہنما پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی کا تعزیتی دورہ کلرسیداں و کہوٹہ

رہنما پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی کا تعزیتی دورہ کلرسیداں و کہوٹہ
چوکپنڈوڑی (راجہ غلام قنبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آصف شفیق ستی نے کلرسیداں و کہوٹہ کا تعزیتی دورہ کیا۔چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں چھپر میں جنرل سیکرٹری پریس کلب چوکپنڈوڑی شہزاد رضا کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی۔ کلرسیداں میں سابق کونسلر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی کلرسیداں نصیر اختر بھٹی کے جواں سال بیٹے ہر دلعزیز نوجوان تاجر عمر نصیر بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی ۔ جبکہ کہوٹہ میں مٹور کے نمبردار راجہ اکرام الحق کی وفات حسرت آیات پر انکی محفل دعائے مغفرت میں شرکت اور کہوٹہ کے گاوں ڈھوک گلہ کے وارڈن وسیم ستی اور ہیڈ کانسٹیبل نصیر ستی کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر نامزد جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ و سایق کونسلر راجہ فیاض جنجوعہ ، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں اظہر محمود بھٹی، راجہ غلام قنبر اور کامران زیب ستی بھی آصف شفیق ستی کے ہمراہ تھے۔