وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پانی کی کمی پورا کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک ڈیم بنانےکا فیصلہ کیا گیاہے۔تحصیل گوجر خان میں بننے والے ڈیم کا نام پری سیداں ہے۔جس پر لاگت کاتخمینہ3973اعشاریہ733ملین روپے ہے۔پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی) نےاپنے86ویں اجلاس میں اس کی منظوری دی۔ منصوبہ کا ای ٹینڈر جاری ہوگیا ہے۔ڈیم گوجرخان کی ریونیو اسٹیٹس درخالی کلاں،بیر ہتھیال اوردیوی میںسات ہزار863کنال سات مرلہ اراضی پر بنے گا۔ڈسٹر کٹ کلیکٹر راولپنڈی نےڈیم سائٹ پر زمینوں کی خریدو فروخت پر پابندی کیلئے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔زرائع کے مطابق اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں مختلف ڈیم کے گیارہ منصوبے جاری ہیں۔جن میں چہان ڈیم،دادوچھا ڈیم،مہوٹہ ڈیم،مجاہد ڈیم،پاپین ڈیم،مہرہ سہرا ضلع راولپنڈی میں ہیں۔پنڈوری ڈیم ضلع جہلم،گھبیر ڈیم ،درابی ڈیم،اٹھوال/لکھوال اور ٹمن ڈیم ضلع چکوال میں بن رہے ہیں۔جن کاقابل کاشت کمانڈ ایریا(سی سی اے)79ہزار 700ایکٹر ہے۔جبکہ تین لاکھ87ہزار93اے ایف ٹی سٹوریج صلاحیت ہوگی۔
اہم خبریں
عالمی یومِ مزدور کلرسیداں میں انتظامیہ نےواک اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم،انتظامیہ کا اہم پیغام جاری
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کو افواہ قرار دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت
کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
تھانہ صدر بیرونی نجی کمپنی کی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر مسلح ڈکیتی کی واردات ڈکیت14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار
فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی مضر صحت جوس تلف دو لاکھ جرمانہ
گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار