وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ جہلم کے دوران سجائے گئے عارضی پودوں کا معاملہ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی روانگی کے بعد عارضی طور پر سجائے گئے پودے واپس اٹھائے جانے لگے، تاہم پودے واپس لے جانے والے افراد کو موقع پر پکڑ لیا گیا۔
اس واقعے نے سرکاری دوروں کے موقع پر نمائشی انتظامات، سرکاری وسائل کے استعمال اور عوامی پیسے کے درست مصرف سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ پودے مستقل شجرکاری کے لیے لگائے گئے تھے تو انہیں واپس کیوں اٹھایا جا رہا تھا؟ متعلقہ حکام کو اس معاملے کی وضاحت کرنی چاہیے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا عوامی مقامات کی خوبصورتی صرف وی آئی پی دوروں تک محدود ہے یا مستقل بنیادوں پر بھی ایسے اقدامات کیے جائیں گے؟
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.