138

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کانفرنس

زمانہ ظلمت شب کی لپیٹ میں ہے
آؤ کہ عشق رسالت کا اہتمام کریں
تحریک منہاج القرآن سر صوبہ شاہ کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کانفرنس نزد PSOپمپ منعقد ہوئی۔تحریک منہاج القرآن کے روح رواں نوجوان سردار ظہیر احمد کی زیر نگرانی میں پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ٹھیک 10بجے تما م تر لوازمات مکمل کر لیے گئے۔11بجے تک درود و سلام پڑھا گیا۔11:30پر محفل کا باقاعدہ آغازاللہ رب العزت کی پاکیزہ کلام قرآن کریم سے کر دیا گیا۔ہدیہ نعت کے لیے شعیب تبریز قریشی کو مدعو کیا گیا۔جنہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کی۔نظامت کے فرائض نقیب محفل سردار ظہیراحمد صاحب سر انجام دے رہے تھے۔سید محسن شاہ صاحب کوگلہائے عقیدت کے لیے التماس کی گئی جنہوں نے سامعین پر سحر طاری کر دیا۔اس کے بعد نوجوان نعت خوان سید امبر علی شاہ صاحب کو بارگاہ خیر انعام میں حاضری کے لیے مدعو کیا گیا۔اس کے بعد ندیم اختر کلیامی۔ آفتاب احمد چشتی، ماسٹر نعیم اختر نقشبندی نے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت میں اپنی حاضری لگوائی۔پنڈال پو ری طرح لوگوں سے بھر چکا تھا۔محفل میں چاشنی سی آچکی تھی۔اتنے میں جس شخصیت کا انتظار تھاوہ عالم نبیل فضل جلیل پرو فیسر ارشدمصطفوی صاحب جلوہ فروز ہوچکے تھے۔مزید ہی کچھ لمحات میں علاقے کے عظیم نوجوان نقیب محفل سبیل چشتی صاحب اور ان کے ساتھ علاقے کے مشہور قاری قرآن منہاج القرآن کے درخشا ں ستارے قاری اجمل قادری صاحب سٹیج کی زینت بنے۔یہ وہ حسین لمحات تھے جب سٹیج منہاج کی برادری کے درخشاں ستاروں سے چمک رہا تھا۔اس موقع پر بزرگ روحانی شخصیت سابق ہیڈ ماسٹر اللہ دتہ رونق محفل تھے۔معزز مہمانوں میں سماجی شخصیت ماسٹر طارق منہاس،چوہدری حسن اختر صاحب،پرنسپل الصفہ سکول عامر اعوان صاحب، پرنسپل ناصر خورشید صاحب، حاجی محمد اسحاق صاحب، علامہ ظفر نیازی صاحب،حکیم مشتاق صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں ٹیچرز،کاروباری شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے لوگ اس محفل میں شرکت کو اپنے لیے باعث مسرت سمجھ رہے تھے۔اب بلآخر وہ گھڑیاں آں پہنچی جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا۔تلاوت کے لیے مشہور قاری اجمل قادری صاحب کو مدعو کیا گیا۔خطاب ذیشان کے لیے عالم منیل فاضل جلیل پروفیسر ارشد مصطفوی صاحب کو مدعو کیا گیا۔آقاﷺ کے عظیم گھرانے اور ایمان ابو طالب پہ ایسی مدلل گفتگو کی کہ پوری محفل اش اش کر کے جھوم اٹھی۔ جس نے پورہ محفل پہ ایسا سحر طاری کیا کہ ہر شخص آپ کے بیان کا دیوانہ ہو گیا۔ خطاب کے فوراً بعد نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی۔لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔تمام معزز مہمان آپس میں گھل مل گئے۔ قبلہ ارشد مصطفوی صاحب انتظامیہ کے ساتھ کافی دیر تک مہو گفتگو رہے۔ اس خوبصورت محفل کے بہترین انتظامات کتنے پر اہل علاقہ نے پوری انتظامیہ بالخصوص علامہ ظہیر احمد صاحب، ظہیر سلطان قریشی صاحب، سید قاسم علی شاہ صاحب،عامر اعوان صاحب، راجہ ظہیر صاحب فرام جرمنی،خرم نوید، چوہدری نوید، چوہدری فیصل صاحب کو مبارک باد پیش کی۔ آخر میں انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد صاحب نے تعاون پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔خاص طور پر پروگرام لائیو نشر کرنے پر پرویز کنگ نمائندہ اسحر نیوز اور عقیل قادری نور فیس بک چینل کی بے لوث خدمت کو سراہا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں