اسلام آباد(سی این پی)پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ صرف چند ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کوبحال کرنے سے اربوں روپے کا ضیاع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کوبحال کرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی، چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت عظمی میں نظرثانی کی اپیل دائر کی۔جس میں پنجاب حکومت نے 25 مارچ کے فیصلے نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 2013کی حلقہ بندیاں متروک ہوچکیں،پنجاب میں نئی حلقہ بندیاں کردی گئیں، صرف چند ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کوبحال کرنے سے اربوں رو پے کاضیاع ہوگا۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عدالت 25 مارچ کے بلدیاتی اداروں کوبحال کرنے کاحکم کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ رواں سال پچیس مارچ کو سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتیں بحال کی جائیں، عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا، ایک نوٹیفیکشن کا سہارا لے کر انہیں گھر بھجوا نے کی اجازت نہیں دے سکتے۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل140کے تحت قانون بنا سکتے ہیں مگر ادارے کو ختم نہیں کر سکتے، اٹارنی جنرل صاحب آپ کو کسی نے غلط مشورہ دیا ہے، حکومت کی ایک حیثیت ہوتی ہے چاہے وہ وفاقی صوبائی یابلدیاتی ہو۔چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اختیار میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.