اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر تین ہفتہ وار بازار بند کرنے کا فیصلہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ایچ نائن، جی سکس اور جی ٹین کے تین ہفتہ وار بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے مطابق یہ فیصلہ فائر سیفٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کیا گیا، جس کے تحت تینوں بازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔

عوامی سہولت کے لیے ایچ نائن بازار میں پھل اور سبزی فروشوں کو یکم ستمبر کو سخت حفاظتی شرائط کے تحت کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹال ہولڈرز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔