تحصیل کلر سید ا ں کی یونین کونسل کنوہا جو بھیائی مہر علی،پلالہ سیداں،سدا کمال،دھمالی،چک مرزا،چک ستھوانی،ستھوانی،سہوٹ بدہال اور کنوہا کے 9 موضع جات پر مشتمل ہے اور 1998 میں کی گئی مردم شماری کے مطابق جس کی آبادی 15286 نفوس پر مشتمل بتائی جاتی ہے آج کے جدید ترین دور میں بھی بے پناہ مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔یونین کونسل کنوہا میں صدیوں پرانہ برانچ پوسٹ آفس آج بھی آپ گریڈ ہونے کی راہیں تک رہا ہے۔بینک چوک کنوہا سے گوجر خان جانے والی رابطہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا جسے 1986/87 میں ہائی کا درجہ دیا گیا تھاکو حکومت کی جانب سے ہنوز گرانٹ جاری نہ ہو سکی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2 کی تحصیل کلر سیداں میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلباء کے غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے گراؤنڈ کی سہولت میسر نہیں۔سکول میں مڈل حصہ کی تین جبکہ ہائی حصہ میں سائنس ٹیچر سمیت پی ٹی آئی اور ڈرائینگ ٹیچر کی آسامیاں گزشتہ کئی برسوں سے خالی ہیں۔سائنس لیبارٹری موجود ہے نہ ہی سائنس ٹیچر جس کی وجہ سے سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو کلر سیداں یا چوآ خالصہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔سکول کے 9 کمرے خستہ حالی کا شکار ہیں جو بارشوں کے دنوں میں ٹپکنا شروع کر دیتے ہیں۔کلر سید ا ں میں قا ئم پو سٹ آ فس G P Oکے لیے ا و ر یونین کونسل کنوہا میں صدیوں سے قائم برانچ پوسٹ آفس آج بھی آپ گریڈ ہونے کی منتظر ہے ، بوڑھے پنشنروں کو پنشن حاصل کرنے کیلئے کلر سیداں پوسٹ آفس جانا پڑتا ہے۔چکڑالی،بھلاکھر اورباغ جمیری میں قائم پرانچ پوسٹ آفسز جنہیں دس برس کا عرصہ بھی نہیں ہوا تھا انہیں آپ گریڈ کر کے سب پوسٹ آفسز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔پرانچ پوسٹ آفس کنوہا کے پوسٹ ماسٹر عبدالقیوم کے مطابق موجودہ آبادی کے لحاظ سے برانچ پوسٹ آفس کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔برانچ پوسٹ آفس کی اپنی بلڈنگ موجود نہیں اور ایک کرائے کی دکان میں اپنے فرائض ادا کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے بتایا کہ برانچ پوسٹ آفس کنوہا کو اگر آپ گریڈ کر کے سب پوسٹ آفس کا درجہ دے دیا جائے تو یہاں نہ صرف مزید عملہ تعینات ہو جائے گا بلکہ یہاں کے ریٹائرڈ افراد کو ان کی پنشن کے حصول میں حائل مشکلات کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے ۔پوسٹ آفس کا درجہ ملنے سے پوسٹ ماسٹر سمیت کلرک اور دو اضافی پوسٹ مینوں کی تعیناتی ہونے سے اسلحہ لائسنس کی تجدید اور یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کی سہولت بھی میسر آ جائے گی۔یونین کونسل کنوہا میں رابطہ سڑکوں کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق،ان کے فرزند ارجمند راجہ محمد علی ظفر، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا تعلق بھی اسی حلقہ انتخابات سے ہے مگر وہ صرت انتخابات کے موسموں میں ہی عوام کو دیکھائی دیتے ہیں ۔۔یونین کونسل کنوہا کے متعدد علاقوں میں آج بھی گلیاں نہ پختہ ہیں جو بارش کے دنوں میں پیدل چلنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔یونین کونسل کنوہا کے عوام درینہ مسائل کے فوری حل کیلئے ن لیگ کے اراکین اسمبلی سے آس لگائے بیٹھے ہیں ۔{jcomments on}
194