پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 راولپنڈی یوم عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور1610عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ35 شدید زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔۔یوم عاشورہ کے دوران ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گیئں اور ان کی سپیشل ڈیوٹیاں، اہم مقامات اور ریسکیو پوسٹوں پر لگائی گئیں جنہوں نیامام بارگاہ قصرِزینب، گروٹی سٹاپ،بکرہ منڈی، امام بارگاہ چنی کہوٹہ، امام بارگاہ کشمیریاں،توحیدی روڈ،ڈھوک رتہ، مرکزی امام بارگاہ گجرخان،امام بارگاہ قصرِسجاد،مغل آباد، امام بارگاہ قصرِحسین، بنگش کالونی،پیرودھاء، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین،کالج روڈ، امام بارگاہ یادگارِحسین،سیٹلایٹ ٹاؤن، امام بارگاہ عاشق حسین،ٹہلی موری،رہائش گاہ نزاکت خان بابوہوٹل،ریلوے روڈ ٹیکسلہ، امام بارگاہ دربارِ حسینی،چوہا خالصہ،کلرروڈکلرسیداں، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ،بوہڑبازار نزد لنڈہ بازار، امام بارگاہ حسینی ایرانیہ،جلیبی چوک مسلم ٹاؤن، امام بارگاہ قصرِعباس،ڈھیری حسن آباد،ٹاہلی موری، رہائش گاہ اسد عباس،ڈھوک رتہ،مرکزی جامع مسجد،جامع مسجد روڈ،دربارسخی شاہ چن چراغ، امام بارگاہ قدیمی، امام بارگاہ روڈ،امام بارگاہ بلتستانی،ٹی بی ہسپتال روڈ،فوارہ چوک،راجہ بازار،راولپنڈ ی برآمد ہونے والے جلوسوں کے زخمی عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو1122 کا پیرامیڈیکل اسٹاف تمام وقت ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہا۔ عاشورہ کے جلوسوں کو میڈیکل کو ّر دینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122نے90 معمول کے مطابق ایمر جنسیز کو بھی بر وقت رسپانڈ کیا۔جن میں 22روڈ ٹریفک حادثات،45میڈیکل ایمرجنسیز،03آگ لگنے کے واقعات اور20 متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی جناب انجینئرکامران رشیدنے ریسکیو 1122راولپنڈی کے اہلکاروں کی منظم کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کئی قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور متاثرین کی تکلیف کم کر کے محفوظ معاشرے کے قیام کے مشن کے لئے بھر پُور کا م کر رہے ہیں۔
114