149

یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے کلرسیداں میں مرکزی تقریب گورنمنٹ ایلمنٹری سکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد تھے دیگر میں ملک سہیل اشرف،آصف کیانی،نبیلہ انعام و دیگر بھی موجود تھے بلدیہ آفس کلرسیداں میں بھی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاء جاوید اعوان،ایم او صاحبزادہ عمران ظفر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سرابرہان و اہلکاران نے شرکت کی بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے اس موقع پر ہر بشر ایک شجر کے تحت پودا بھی لگایا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اسی طرح گوجرخان،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں راولپنڈی میں بھی مرکزی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور قومی پرچم کو بلند کر کے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ادھر روات کلرسیداں روڈ پر شاہ باغ تا کلرسیداں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اول ،دوئم سوئم آنیوالوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں