گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت 9 نومبر کے موقع پر ٹی ایم اے آفس گوجرخان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈاکٹر سیدہ زینب حسین، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار، خودی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے گا۔تقریب میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔