یوسی کوٹھہ کلاں کی معروف سماجی شخصیت قیصر شہزاد کھوکھر کے ہاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)یونین کونسل کوٹھہ کلاں کی معروف سماجی شخصیت قیصر شہزاد کھوکھر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ”عقیقہ” کی پروقار تقریب ان کی رہائش گاہ ایسٹریج کالونی سٹی ولاز میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز کاروباری شخصیت ظفر خان سپاری تھے۔

تقریب میں علاقے کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات جن میں بریگیڈیئر(ر) فاروق احمد،کرنل (ر)چوہدری طارق، طارق بٹ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب خواجہ سہیل الرحمٰن،مسلم لیگی رہنما ملک پرویز اختر اعوان،
ملک جاوید اختر اعوان،راجہ بشیر احمد نقیبی،ڈی،ایس،پی پنجاب پولیس چوھدری ذوالفقار،ونگ کمانڈر سہیل عباس،شیخ فہیم،غلام حسین،چوہدری زبیر احمد،چوہدری فیاض احمد،ملک قیصر کھوکھر،حاجی ملک محمد وحید،ملک تنویر آف بندوٹ چک بیلی،راجہ تنویر انجم،فصیح الحق چنار ہوٹل مری،فراز قریشی سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ”عقیقہ” کی تقریب ایک سیاسی تقریب میں تبدیل ہوگئی اور مہمانوں کےلئے قیصر شہزار کھوکھر اور اہل خانہ نے ضیافت کا بہترین اہتمام کیا۔

قیصر شہزار کھوکھر نے آنے والے تمام مہمانوں کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کرکے ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ کیا۔