127

یوتھ ونگ کا دستہ پی ٹی آئی احتجاج کی قیادت کریگا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے، صوبائی وزیر مینا خان اور معاونِ خصوصی سہیل آفریدی اس اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا۔اس اسکواڈ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا اور اس اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان بھی دے دیا گیا ہے۔

معاونِ خصوصی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں