چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چنام میں گیدڑ کے کاٹنے سے متاثرہ عبدالرافع انتقال کر گیا، تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے علاقہ چنام کا رہائشی عبدالرافع گیدڑ کے کاٹنے کے باعث گزشتہ 16 دنوں سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا، تاہم وہ آج علاج کے دوران خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ زرائع کے مطابق بچے کی عمر 14 سال تھی