321

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ‘چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی

لاہور(سی این پی)مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے جبکہ چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 328 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ دوسری کمپنی کا درجہ اول کا گھی10روپے اضافے سے330 روپے کلو ہو گیا۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب بسکٹس بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں