کہوٹہ (سہیل ستی) محلہ آڑہ کہوٹہ کے رہائشی محمد بنارس نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ وہ مزدوری کے لیے کام چیک کرنے سنگوٹ سیداں گیا اور بائیک کھڑی کر کے کام چیک کر کے جب باہر آیا تو اس کی موٹر سائیکل راوی نمبر ARM163 ماڈل 17 نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان۔ پولیس وارادتوں کے اسباب روکنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔عوام کا اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔
239