راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صوبائی اسمبلی سے منظور کئے جانے والے متعدد بلوں کی توثیق کردی ہے،گورنر کی توثیق کے بعد یہ بل باقاعدہ ایکٹ بن کر فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے ہیں،
ان میں سے ایک بل پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء بھی شامل ہے،پنجاب بلدیاتی ترمیمی بل 2025ء کا ایکٹ نافذ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخریااگلے سال کے اوائل میں پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے جائیں گے