گوجرخان(کرائم رپورٹر)گوجر خان سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز پوسٹس شیئر کرنے کے الزام شہری گرفتار میں جبر کے رہائشی تحسین نامی نوجوان کو پولیس تھانہ گوجر خان نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض مواد پھیلانے میں ملوث تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ راولپنڈی زون کے حوالے کر دیا ہے۔
