گوجرخان میں آوارہ کتوں کا راج شہری خوف کے مارے گھروں میں قید

گوجر خان (عامر وزیر ملک )گوجر خان شہر کے مختلف علاقوں کی گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج متعدد افراد کو کاٹنے کی اطلاعات وارڈ نمبر 14 ۔ڈھوک حیات علی ۔کبیر پلازہ و دیگر گلیوں میں دندناتے پھرتے کتوں کی وجہ سے بچوں اور عورتوں کا گلی میں نکلنا مشکل ہو گیا آج بھی کبیر پلازہ کے قریب آوارہ کتے نے پارہ پڑھنے کے لئے جانے والی ایک چھوٹی بچی کو کاٹ لیا ۔ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ اہلکاروں کو فوری طور پر احکامات جاری کریں کہ آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں نجات دلائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں