گوجرخان، چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ،نامعلوم چور موٹرسائیکل سمیت مسجد کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چرا کر فرار، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی، محمدسراج سکنہ کنیٹ خلیل نے پولیس تھانہ جاتلی کوبتایا کہ وہ اپنا موٹرسائیکل دولتالہ نزد ڈونگی کلاں کھڑاکر کے والی بال کا میچ دیکھنے چلا گیا واپس آکر دیکھا تو اس کا موٹرسائیکل موجود نہ تھا ادھرمحمد یوسف سکنہ وارڈ نمبر9 نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ مسجد انوارالقرآن نزد او جی ڈی سی ایل داخلی مسہ کسوال کی تمام تر نگرانی اس کی ذمہ ہے وہ شام کو مسجد کو تالے لگا کر اپنے گھر آگیا اگلے دن مسجد کی نگرانی کے سلسلہ میں گیا تو دیکھا کہ مسجد کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اندر موجود سامان دس من سریا، دو عدد ہاتھ ریڑھیاں،چار عدد ڈرم پلاسٹک،دوعددچارپائی،دو عد دبیلچے، چار عدد گینتی،شٹرنگ والے پٹھے تین سو عدد ودیگر سامان کسی نے چوری کرلیا ہے پولیس نے دونوں درخواستوں پر الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی ہیں ادھر اطلاعات کے مطابق صبح چار بجے سبزی منڈی جانے والے دو دوکانداروں کو بھی قاضیاں روڈ پرانی چونگی کے قریب پر موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا
352