گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کی زیرنگرانی تحصیل گوجرخان کے مجسٹر یٹس کا اجلاس ، تمام آفیسران کو ہدا یت جاری کی گئی کہ حکو متی ہدایات کے مطا بق کیٹل منڈی، شادی ہالز ، شا پنگ مالز ، جمز ، پبلک پا رکس ، مساجد اور بازاروں کو چیک کیا جا ئے ، تما م کاروباری حضرات اور ان کے سٹاف کی کرو نا ویکسن نیشن چیک کی جا ئے ، تمام ہوٹلوں اور شا دی ہا لز کو پابند کیا جائے کہ کرونا ایس او پیز پر پابندی کے سا تھ سا تھ صرف ویکسی نیٹڈ حضرات کو ہی ان ڈور ڈائنگ کی اجازت ہے جسکا ریکارڈ مر تب کیا جا ئے۔ جسکو فیلڈ ٹیمز چیک کر یں گی ، خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر اور کاروباری مر کز کو سیل کیا جا ئے گا
159