راولپنڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں کے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہواترجمان کے مطابق اس واقعہ میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی،ملزم عقیل نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کی جس دوران متاثرہ لڑکے نے خود کو بچانے کے لئے ملزم کو بلیڈ سے زخمی کیا، متاثرہ لڑکے کے مطابق ملزم عقیل قبل ازیں بھی اسکے ساتھ زیادتی کر کے بلیک میل کرتا رہا ہے
متاثرہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے, متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا جا رہا ہے،ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ ملزم ڈور پھرنے سے زخمی ہوا جس کی راولپنڈی پولیس سختی سے تردید کرتی ہے،ایسی جھوٹی اور من گھڑت خبر صرف حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش ہے، کلر سیداں یا راولپنڈی کے کسی علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،پولیس کی پریس ریلیز سے قبل ملزم کی جانب سے پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے کا بیان دیا گیا تھا