کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع یونین کونسل مواڑہ کے علاقے میں خاتون کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔