راولپنڈی روات پولیس کی مؤثر تفتیش اور بروقت کارروائی، اندھے قتل کا معمہ حل شہری کے قتل میں ملوث خاتون اور اس کا ساتھی گرفتارایک ہفتہ قبل نامعلوم نعش ملنے پر روات پولیس نے مدعیتِ سرکار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھادورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کو ذاتی رنجش کی بناء پر ایک خاتون اور اس کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ واردات کے بعد نعش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا تھاروات پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیاملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے