کہوٹہ (ساجدجنجوعہ ) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس تھانہ کہوٹہ نے کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران چھتیس گھروں، تیس دکانوں، پانچ ہوٹلوں اور مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ چار کباڑ خانوں اٹھارہ سے زائد مسافر گاڑیوں اور کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔پولیس نے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے تین موٹرسائیکلوں کو عدم دستاویزات کی بنیاد پر تھانہ کہوٹہ میں بند کر دیا گیا۔جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان محمدنوازسکنہ لونہ سیداں اور کباڑخانہ کرایہ دار حمزہ گل سکنہ لنگوڑ بونیر کے خلاف سب انسپکٹر عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔
اہم خبریں
اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی مویشی منڈی سے متعلق پریس کانفرنس
ثنا یوسف قتل کیس ، ملزم کو سزائے موت کا حکم،10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد
کلرسیداں گرفتار شہزاد بٹ کیخلاف ویزہ فراڈانسانی اسمگلنگ سے متعلق انکوائریاں،ویریفکیشنز اور مقدمات بھی زیرِ کارروائی ہونیکا انکشاف
راولپنڈی میٹروبس سروس ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج
کلرسیداں پولیس کا شراب فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون دو گرفتار دو فرار
تھانہ کلرسیداں کی حدود میں ایک اورڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا گیا
صدر بیرونی پولیس کی بڑی کرروائی مشہور اشتہاری خالد المعروف کہو گرفتار
جعلی افسر بن کر گھومنے والے3نوسرباز گرفتاررینٹ پر لی گئی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لےلی
کلرسیداں ویزہ کنسلٹنٹ شہزاد اکبر بٹ FIAاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار
حکومت پنجاب کا تاجروں کو عید کے موقع پر بڑا ریلیف،یکم جون تک دکانیں کھلی رہینگی۔