کہوٹہ نوگراں کے کاشتکار کی گندم پیدواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن

کہوٹہ نمائندہ پنڈی پوسٹ
کہوٹہ کے کسان راجہ محمد فیصل کی بڑی کامیابی راولپنڈی ڈویژن میں گندم کے پیداواری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گندم کی بہتر پیداوار کے منصوبے کے تحت تحصیل کہوٹہ میں گندم کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں موضع نوگراں کے محنتی کاشتکار راجہ محمد فیصل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ محکمہ زراعت توسیع کے مطابق، راجہ محمد فیصل نے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ پورے راولپنڈی ڈویژن میں سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ، مہر جلیل الرحمن نے بتایا کہ کامیابی کا یہ سفر ڈائریکٹر زراعت توسیع سید شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم سعدیہ بانو کی رہنمائی میں ممکن ہوا، جو مسلسل راجہ فیصل کی راہنمائی کرتے رہے۔
راجہ محمد فیصل نے اپنی کامیابی کا سہرا محکمہ زراعت کہوٹہ کی مستقل رہنمائی اور تعاون کو دیا، اور اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا انعام قرار دیا۔ دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں