کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)قومی رضاکاروں کی 2سال سے ڈیوٹی بند گھرو ں فاقوں نے ڈیرے ڈال لیے کوئی بھی پر سان حال نہیں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ قومی رضاءکاروں کی زندگی عذاب بن گئی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ہماری ڈیوٹی بحال کی جائے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے رہائشی قومی رضاء کاروں ساجد محمود، نصر اللہ،محمددین،محمد حنیف اور دیگر نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے شہر میں پولیس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہوٹہ کے مختلف چوکوں اور بازاروں ہم گشت کرتے تھے جس سے جرائم میں بھی واضح کمی تھی اورگھر کا نظام بھی چل رہا تھا مگر عرصہ دوسال سے سی پی او راولپنڈی نے ہماری ڈیوٹی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے ہم شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہمیں کون سے لاکھوں روپے دیے جاتے تھے ہمیں رات بھر ڈیوٹی دینے عوض صرف چند ہزار روپے دیے جاتے تھے اور ہمارے بجلی اور گیس کا بل نکل جاتا باقی ہم دن کو مستریوں سے ساتھ مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا جلاتے تھے مگر اس وقت ہم سب بہت مسائل کا شکار ہیں ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں خداراہ ہماری ڈیوٹی بحال کی جائے۔
267