کہوٹہ:ٹریکٹر پمپ چوری کیس میں اہم پیش رفت،سابق ڈرائیور گرفتار

کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز) گزشتہ روز نارہ، کھلول میں انصر نامی شخص کے گھر سے ٹریکٹر کا پمپ چوری ہونے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق چوری میں مبینہ طور پر انصر کا سابق ڈرائیور واجد عرف شمی ولد تاج، سکنہ بریا برسالہ نارہ ملوث نکلا۔

ذرائع کے مطابق ملزم آج چوری شدہ پمپ کہوٹہ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ دکاندار نے مدعی انصر کو اطلاع دے دی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور اے ایس آئی سعید نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے ایک مزید شخص کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف کیا، جسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔