کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی،لکڑی چوری کی واردات میں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاورائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم بلال فیاض کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم کے خلاف سال 2020میں فہدخضر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا، ایس پی صدر کاکہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
214