جہلم (ظفر رشید)کھیوڑہ کے قریب کہوڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پرائیویٹ نمک کی کان میں حادثہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
