کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد

(پنڈی پوسٹ نیوز)ویمن ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے۔امپائر کی جانب سے آؤٹ دیے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔