کلمہ شہادت کا مفہوم سمجھا تو دل بدل گیا ،اطالوی پائلٹ کی آنکھیں نم ،اسلام قبول کر لیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)اطالوی پائلٹ کے قبولِ اسلام کا ایمان افروز لمحہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اطالوی پائلٹ نے پہلے کلمۂ شہادت کے مفہوم کے بارے میں دریافت کیا۔ جب اسے شہادت کے کلمات کا مطلب اور مفہوم سمجھایا گیا تو اس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خود کو اسلام قبول کرنے کے لیے تیار کیا۔

بعد ازاں اس نے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ قبولِ اسلام کے اس روح پرور لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے، جہاں صارفین کی جانب سے نو مسلم پائلٹ کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔