148

کلر سیداں‘ ڈی وارمنگ مہم کے دوران دوا کھانے سے چار بچیوں کی حالت بگڑ گئی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈی وارمنگ مہم کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں کی چار بچیوں کی گولیاں کھانے سے حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں بنیادی مرکز صحت بھکڑال منتقل کر دیا گیا جہاں تین گھنٹے تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں والدین کے ہمراہ گھربھیج دیا گیا۔بنیادی مراکز صحت میں بیشتر ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے والدین کو میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے کا مشورہ دیا گیا۔سکول ہیڈ مسٹریس دیباستارہ نے بتایا کہ منگل کے روز ساتویں کلاس کی 10 بچیوں کو گولیاں کھلائی گئیں جن میں سے چار بچیاں سروج فاطمہ،مہوش رؤف،ذویا ایمان اور حلیمہ کامران کی حالت بگڑ گئی۔انہیں پیٹ اور سر میں شدید قسم کی دردیں شروع ہو گئیں، چکر آنے لگے اور متلی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے سکول کی باقی بچیاں بھی خوف زدہ ہو گئیں۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایاہے کہ محکمہ صحت پیٹ کے دورد کو معمولی نہ سمجھے اگر محکمہ صحت نے اس ایشو پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی تو کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت کے اوپر عائد ہو گی۔دریں اثناء گزشتہ روز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں،بوائز ہائی سکول کنوہا اور سر صوبہ شاہ میں دس کے قریب بچوں کی حالت خراب ہونے کے بعد ان تعلیمی اداروں میں ڈی وارمنگ مہم کو روک دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں