کلر سیداں چوروں نے بیوہ کے گھر کا صفایا کر دیابلقیس اختر بہوہ عابد حسین سکنہ ڈھوک صابری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔ گزشتہ روز اپنی بیمار والدہ کے گھر واقع بھلاکھر گئی ہوئی تھی اور رات 8 بجے کے قریب جب واپس آئی اور جب مین گیٹ کھول کر دیکھا تو میرے گھر کے ایک کمرے کے دروازے کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا جب کمرے میں داخل ہوئی تو میری الماری کے دروازوں کے کنڈے بھی کٹے ہوئے تھے۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور میری عدم موجودگی میں میرے گھر کے مین گیٹ کو پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری اور ایک عدد لوہے کے بکس سے لاکر کو توڑ کر تیس ہزار روپے کی نقدی،طلائی زیورات،ایک عدد ایل سی ڈی سام سنگ کمپنی پیک شدہ چوری کر کے لے گئے ہیں
