کلر سیداں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کلرسیداں(یاسر ملک) کلر سیداں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کلر بائی پاس پر ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت فیصل محمود ولد محمود سکنہ خیابان سر سید اور شاجہان عرف پدو ولد محمد اقبال سکنہ لونی جندراں کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر مکینک عمر سے سات ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور بیس ہزار روپے نقدی جبکہ محمد تائب سے موبائل فون اور بائیس ہزار روپے نقدی چھین لی تھی۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون، 4600 روپے نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل اور چار زندہ کارتوس برآمد کر لیے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔