کلر سیداں آن لائن جوا نوسر باز گینگ نے نوجوان سے 92 لاکھ ہتھیا لیے

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں ۔آن لائن جوا نوسر باز گینگ نے نوجوان سے 92 لاکھ ہتھیا لیے ۔ مزید ھڑپ کرنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیا دیں اور بلیک میل کیا مرد و خواتیں پر مشتمل بلیک میلر گروہ کے خلاف کلر سیداں پولیس نے شکایت پر مقدمہ دراج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق موہڑہ بجنیال کی رہائشی عشرت بی بی نے تھانہ کلر سیداں میں ایک سنگین شکایت درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے شعیب ذوالفقار، جو 36 سال کے ہیں اور کیٹرنگ کے کاروبار سے منسلک ہیں، دھوکہ دہی اور مالی دھمکیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔عشرت بی بی کے مطابق، شعیب کے کاروباری تعلقات کے دوران اس کا رابطہ سمیر عرف کالیااور اس کی بیوی اقصی سے ہوا، جو آن لائن جوا کھیلنے میں ملوث ہیں۔

شعیب کو بھی اس سرگرمی میں شامل کیا گیا اور اس سے 92 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی اسے بلیک میل کر کے باقاعدگی سے مزید رقم فراہم کرنے پر مجبور کیا جاتا رہا۔بیٹے کے مطابق، سمیر اور اس کی بیوی نے دھمکیوں کے ذریعے شعیب سے گزشتہ ماہ تقریباً چھ لاکھ روپے وصول کر لیے اور مزید رقم کا مطالبہ جاری ہے۔

اس دباؤ کے نتیجے میں شعیب نے اپنا فون بند کر دیا اور اپنی گاڑی کی چابیاں نفیس حمید کو دے کر کسی نامعلوم مقام پر چلا گیا۔ اہل خانہ شعیب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مکمل طور پر لا علم ہیں اور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔عشرت بی بی نے پولیس سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شعیب کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔