513

کلر سیداں‘گھریلو ناچاقی پر 17سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) 17 سالہ لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جسے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔17 سالہ ہارون نامی نوجوان نے تین روز قبل کسی بات پر گھر والوں سے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں اور حالت غیر ہو جانے پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں وہ تین یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ رات زندگی کی بازی ہار گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں