457

کلر سیداں‘کرائے دار مالک مکان کے گھر سےطلائی زیورات چرا کر فرار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کرائے دار مالک کی عدم موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد آصف نے پولیس کو بتایا کہ میں گف کا رہائشی ہوں اور میرے گھر کے نچلے حصے میں میں کرائے دار رہائش پذیرہے۔گزشتہ روز میں اپنی بیوی کے ہمراہ ایک فوتگی والے گھر گیا ہوا تھا کہ ہماری عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے گھر کا تالہ توڑ کر ایک عدد ہار سیٹ،چار عدد چوڑیاں،دو عدد کانٹے اور ایک عدد انگوٹھی چوری کر لی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں