138

کلر سیداں‘موبائل چھین کر بھاگنےوالا چورکومقامی افراد نے قابو کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مقامی افراد نے موبائل فون چور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم واجد نصیر نے گزشتہ رات محمد تنویر سکنہ محلہ غوثیہ کی بیٹی جو اپنی ماں کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم نے اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا تھا اور بھاگتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے گر گیا تھا جسے بعد ازاں مقامی افراد نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں