220

کلر سیداں‘زیادتی کیس میں گرفتارملزم کیخلاف مزید 2مقدمات درج


راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے گرفتار ملزم عثمان کے خلاف زیادتی کے مزید 02مقدمات درج،مقدمات متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کرنے اور تصاویر و ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کو کیا تھا، سی پی او محمدا حسن یونس نے تھانہ کلرسیداں جا کرمقدمہ کی تفتیش پر بریفنگ لی تھی، سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ تفتیش میں مزید بچوں سے زیادتی و بلیک میلنگ کے شواہد سامنے آنے پر متاثرہ بچوں اور ان کی فیملیز سے رابطہ کر کے مقدمات درج کئے جائیں،12سالہ اور13سالہ بچوں کے ساتھ ملزم عثمان کی جانب سے زیادتی کے 02 واقعات سامنے آنے پر کلرسیداں پولیس ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مزید 02الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ملزمان کے خلاف مقدمات متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں درج کیے گئے، کلرسیداں پولیس ملزم عثمان اور اس کے ساتھیوں کوقرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے،سینئر افسران مقدمات کی تفتیش خود مانیٹر کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف زیر و ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،جس پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں