چوکپنڈوڑی (راجہ غلام قنبر،نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب پولیس نے دہشتگردی کے خلاف داد شجاعت دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز اک تقریب میں تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبلان محمد قذافی،سجادقمر،افضال احمد اور محمد نعمان کو “غازی ” کے خطاب سے نوازا گیا اور سلور میڈل دیا گیا۔
تقریب میں اعزازات و انعامات آئی جی پنجاب کی جانب سے ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشف ذوالفقار نے دیئے۔پنڈی پوسٹ کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ان بہادر جوانوں 30 اکتوبر 2007 میں جہلم روڈ راولپنڈی پر مجاہد پوسٹ 2 کے مقام پر اک خودکش حملہ آور کو حساس علاقہ میں داخل ہونے روک دیا تھا
نتیجتاً وہ خودکش حملہ اور وہیں پوسٹ پر پھٹ گیا جس سے یہ چاروں ملازمین شدید زخمی ہوگئے تھے۔اہلیان علاقہ اور دوست احباب نے اعزازات و انعامات ملنے پر ہیڈ کانسٹیبلان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔