206

کلرسیداں پلالہ ملاح کے مکینوں کا سکول این جی او کو دینے سے انکار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع یو سی سموٹ کے گاؤں پلالہ ملاح خان میں بچوں کے والدین نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پلالہ ملاح خان کو این جی او کے حوالے کرنے کے خلاف مدرسہ کو تالے لگا کر گیٹ پر بھاڑ بچھا دی ہے

اور اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی نجکاری کے نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک ہمارا کوئی بچہ سکول جائے گا نہ ہی ہم سکول کھلنے دیں گے۔ہم نے یہ جگہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیئے عطیہ کی تھی اسے کسی این جی او کے حوالے کرنے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے پاکستان میں اقتدار اتے جاتے دیر نہیں لگتی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں