135

کلرسیداں ترقیاتی کمیٹیوں سے گزارشات/ثاقب شبیر

ثاقب شبیر شانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
بالآخر کلر سیداں میں بھی پی ٹی آئی کی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔ان کمیٹیوں کے چنندہ اراکین کو مبارکباد امید ہے کہ اب جلد صداقت علی عباسی کے چھ مہینوں کا کام دو مہینوں میں کرنے کے عزم کو یہ کمیٹیاں عملی شکل میں عوام کے سامنے لائیں گی، بطور شہری کلر سیداں چند ایک گزارشات اہم مشیران سے، شعبہ تعلیم کے حوالے سے راجہ حسن اختر صاحب کابطور مشیر چناو خوش آئند ہے تعلیمی اصلاحات کے لئے جدوجہد کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ آپ سے التماس ہے اپنی تنظیم کے منشور کے مطابق کم ازکم کلر سیداں میں عملی اقدامات کا اللہ تعالیٰ نے آپکو موقع دیا ہے، پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی سکولز اور کالجز میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے مگر ان کی کارکردگی میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے امید ہے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم میں نظر آنے والے نمایاں فرق کو ختم کرنے اور سرکاری تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایڈوائزر ہیلتھ کمیٹی راجہ ساجد سے امید ہے کہ تحصیل کے تمام بنیادی مراکز صحت کو بلڈنگز کی اپگریڈیشن ادویات کی فراہمی اور سب سے بڑھ کر سٹاف کی کمی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ٹی ایچ کیو کی کارکردگی بلڈنگ بہت بہتر ہے مگر یہاں بھی ادویات کی فراہمی ایمبولینس اور مزید سٹاف کی ضرورت ہے امید ہے اس جانب بھی آپ کی توجہ رہے گی۔ امورِ نوجوانان اور کھیل وثقافت کے لئے عاقب علی اور شیخ فیاض مشیران منتخب ہوئے ہیں سو ان سے گزارش ہے کلر سیداں شہر میں نوجوانوں کو کھیلوں کے لئے میدانوں کی کامیابی سے بڑا مسئلہ شاید ہی کوئی اور ہوسو ان سے امید ہے کے کپتان کے کھلاڑیوں کی سرپرستی میں کلر سیداں میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں آیا تو یہ کلر کے نوجوانوں کی خوشبختی ہو گی دوئم یہ کہ ادب و ثقافت باہم لازم و ملزوم ہیں پوٹھواری ثقافت کے فروغ کے لئے پوٹھواری ادب کا فروغ ضروری ہے اور اس امر کی تکمیل کے لئے لائبریری کا قیام ناگزیر ہے جہاں نوجوانوں کو مطالعہ کی پیاس بجھانے کے ساتھ ادبی نشتوں مشاعروں مباحثوں سیمینارز جیسی سرگرمیوں کے ذریعے پوٹھواری ثقافت کے فروغ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع میسر آسکے۔ راجہ اظہر مشیر شاہرات سے امید ہے کہ وہ سر دست تو کلر سیداں پل کی مرمت کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور کلر سیداں تا دھان گلی شکستہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ جو کافی عرصہ سے کھٹائی میں پڑاہے اس پر توجہ ضرور دیں گے اور تحصیل کی شرقی یونین کونسلز کے متعدد دیہاتوں کی ٹوٹی سڑکوں پر بھی نظر کرم فرمائیں گے۔ آصف کیانی سے امید ہے کہ اگر ان کی کاوشوں سے کلر شہرکے ریڑھی بانوں کو سرکاری زمین کی دستیابی کی صورت میں ایک بازار مہیا کروایا جاتا ہے تو نا صرف ان غریبوں کی دعاوں کے مستحق ہوں گے بلکہ مشیر ٹرانسپورٹ کے ٹریفک مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے نیز کلر کے تاجروں اور بازاروں کی سیفٹی کے لئیسیف سٹی پروجیکٹ بھی ضروری ہیجس کی مثال مغل بازار کے تاجروں نے اپنا سیکیورٹی سرویلنس سسٹم انسٹال کر کے قائم کی ہے مشیر ٹرانسپورٹ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مشیر ترسیل آب قمر ایاز سے گزارش ہے کہ کلر سیداں فراہمی آب کے حوالے سے بہت مشکلات کا شکار رہا ہے مگر چوھدری نثار علی خان کے دور میں بننے والی گریٹر واٹر سپلائی سکیم نے جو راحت کلر کو مہیا کی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور بلدیہ کے زیر انتظام چئرمین واٹر سپلائی لطیف بھٹی جس جانفشانی اس سکیم کو چلا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے جبکہ دوسری جانب تھانہ روڈ کی جانب صادق آباد کی ملحقہ آبادی والی واٹر سپلائی ٹھپ پڑی ہے امید ہے آپ لطیف صاحب کی معاونت اور دوسری جانب معطل واٹر سپلائی کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گینیز محلہ ہائی سکول میں سرکاری سکیم کے تحت بننے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے اسے فعال کرنے کے لئے بھی آپ کی خصوصی توجہ درکار ہو گی۔حافظ سہیل اشرف ، میڈم نبیلہ انعام سیاست کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں سسٹم کا حصہ رہے ہیں اورمسائل سے آگاہ ہیں یقینً ان کی کارکردگی نمایاں رہے گی راجہ ثقلین تو پہلے سے اپنے شعبہ کے حوالے سے مصروف نظر آ رہے ہیں مستقبل میں بھی بہتری کی توقع ہے۔ لائیو سٹاک اور اس شعبہ کیمشیرصاحب سے واقفیت نہیں، سو مفت مشورہ پھر کبھی، محسن سیٹھی کو یہ ٹائیٹل نہ بھی ملتا تو فرق نہ پڑتا رفاع عامہ کرتے آئے ہیں کرتے رہیں گے اس بات پرشک نہیں۔۔۔

{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں