171

کلرسیداں‘غیر قانونی پارکنگ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں ٹریفک مسائل بے قابو ہو گئے۔روڈ زکے اوپر کھڑی پرائیویٹ گاڑیوں نے نہ صرف پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل پیدا کر دہئے ہیں بلکہ ٹریفک کا جام رہنا بھی روز مرہ کا معمول بن گیا ہے۔پنڈی روڈ،تھانہ روڈ اور گوجر خان روڈ پر سوزوکیوں کے غیر قانونی اسٹینڈز ٹریفک مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ سوزوکیوں مالکان اور پرائیویٹ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کو روڈ کے اوپر کھڑی کر دہتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔اسی طرح گوجر خان روڈ پرقائم جنرل سٹورز کے سامنے لوڈر گاڑیاں کھڑی نظر آتی ہیں جنہوں نے ٹریفک مسائل کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔تھانہ روڈ پر واقع ایم سی بلڈنگ جہاں دو سرکاری تعلیمی ادارے بھی قائم ہیں کے سامنے کھڑی پرائیویٹ گاڑیوں نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایم سی کے اندر داخل ہونا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ٹریفک وارڈنز غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈز کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ روڈ کے اوپر کھڑی پرائیویٹ گاڑی مالکان کیخلاف بھی کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔عوامی و کاروبار ی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور کلر سیداں شہر میں سوزوکیوں کے غیر قانونی اسٹینڈز کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں